Jun ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکا، تجارتی جنگ سے چند دن کی دوری پر

امریکا اور یورپ کی تجارتی جنگ میں تیزی آ گئی ہے۔

کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی سیون گروپ کے ایک اجلاس میں یورپی یونین اور کینیڈا نے امریکی فیصلے کے خلاف جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔

 فرانس کے وزیرِ خزانہ برونو لے میئر نے خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔

ترقی یافتہ ملکوں کی تنظیم جی سیون نے بھی امریکا کی جانب سے ٹیکس لگانے پر جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس اضافہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اسٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے۔

ٹیگس