دہشتگردوں کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات
امریکا نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، افغان مسئلے کا حل افغانوں کی مرضی اور افغان قیادت کے تحت ہونا چاہیے ، امن عمل کے لیے پاکستان کا تعاون ناگزیر ہے ۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے مابین عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد امریکا نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون اور نیشنل سیکورٹی کونسل برائے وسطی ایشیا کی سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس کے مطابق امریکا مذاکرات میں افغان حکومت کی نمائندگی نہیں کرے گا ، صرف شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے خدشات پر توجہ دینا انتہائی اہم ہے، امن عمل کے حوالے سے پاکستان سے تعاون مانگا ہے ، کسی بھی امن عمل میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا ۔
واضح رہے کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ ایسے میں مذاکرات کرنے کی بات کی ہے کہ جب طالبان کو دہشتگرد قرار دے کر امریکہ نے افغانستان پر چڑھائی کی اور اس ملک کے عوام کا جینا دو بھر کردیا اور دہشتگردوں کے بہانے اپنے مفادات کے لئے افغان عوام کا بڑے پیمانے پر قتل عام کیا۔