ٹرمپ کے یکطرفہ اقدامات سے امریکہ دنیا میں تنہائی کا شکار
امریکی قومی سلامتی کونسل کے سابق رکن رابرٹ مالی نے کہا ہےکہ یورپ، روس، چین اورہندوستان نے اعلان کیا کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے سابق رکن رابرٹ مالی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسی سے امریکہ آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے اور ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی نے امریکہ کی تنہائی میں مزید اضافہ کیاہے.
سنیئر امریکی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کے خلاف ٹرمپ کے منفی اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں جبکہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں اور انہوں ںے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے بھی اہم اقدامات کئے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی علیحدگی کے بعد یورپ نے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے اچھی کوشش کی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حکومتیں نجی کمپنیوں پر دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے دباؤ نہیں ڈال سکتیں.
انہوں نے کہا کہ یورپ، روس، چین اورہندوستان نے اعلان کیا کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے لہذا میرا نہیں خیال کہ نئی امریکی پابندیوں سے ایران پر دباؤ ہوگا.