لیزا کک نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کردیا
امریکا کے فیڈرل ریزرو بینک کی گورنر لیزا کک نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کک نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انہیں برطرف کرنے کا قانونی اختیار نہيں ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کک پر دو ہزار اکیس میں رہائشی قرضوں کے معاملات میں فراڈ کا الزام لگاکر برطرف کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ لیزا کک ٹرمپ کے الز ام کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا ہے کہ قانونی طور پر صدر کو انہیں برطرف کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
ان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیڈرل ریزرو ایک آزاد ادارہ ہے اور امریکا کی تاریخ میں آج تک کسی صدر نے براہ راست اس کے گونر کو برطرف نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ دو ہزار بائيس میں بائیڈن کے دور حکومت میں فیڈرل ریزرو کا عہدہ سنبھالنے والی لیزا کک پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو اس ادارے کی گورننگ بورڈ کی رکن اور سربراہ بنی ہیں