اتوار 31 اگست کو ایران کے صدر چین کا دورہ کریں گے
ایران ، روس اور شمالی کوریا کے رہنما چین کے اناسیویں یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون چین کی یوم فتح پریڈ میں شرکت کریں گے۔ جاپان پر چین کی فتح کی اناسیویں سالگرہ کا جشن تین ستمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔ صدر پوتن اور کیم جونگ اون کی صدر شی جن پنگ کے ساتھ پہلی اعلانیہ شرکت ہے، جسے مغربی دباؤ کے درمیان مشترکہ دفاع کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔ پریڈ میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے ترجمان وو وُن شیک بھی موجود ہوں گے۔
اس کے علاوہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ اور اقوام متحدہ کے نائب سیکریٹری جنرل لی جونهوا بھی نمائندگی کریں گے۔ یہ تقریب چین کے حالیہ برسوں کی سب سے بڑی پریڈز میں سے ایک ہو گی، جس میں جدید ترین جنگی ساز و سامان، فضائیہ کے جہاز، دفاعی نظام اور ہائپر سونک ہتھیار دکھائے جائیں گے