روسی اسلحے کی خریداری پر امریکہ کو تشویش
Jun ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوڈ شینکیر کو مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی مندوب نامزدکیا ہے۔
سینیٹ میں توثیقی عمل کے دوران شینکیر نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب، قطر اور مصر کی جانب سے روسی اسلحے کی خریداری کی عملی کوششیں انتہائی خطرناک نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں۔
شینکیر کے مطابق وہ تعیناتی کے بعد ان ملکوں کو قائل کریں گے کہ وہ روس کے ساتھ ایسی کسی ڈیل سے اجتناب کریں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوڈ شینکیر نے ایسے میں روسی اسلحے کی خریداری پر امریکی تشویش سے مطلع کیا ہے کہ جب امریکہ اس وقت عرب ملکوں کو ہتھیار فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور حال ہی میں امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے جدید قسم کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ کیا ہے۔