نائیجیریا میں آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ
نائیجیریا کے شہر کدونا کے عوام نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کر کے آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق نائیجیریا کے شہر کدونا کے باشندوں نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور انھیں بلاسبب حراست میں رکھے جانے کی شدید مذمت کی۔رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی سیکورٹی فورس نے مظاہرے کی سرکوبی کرتے ہوئے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔نائیجیریا میں زاریا سمیت کئی علاقوں میں اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرے ہوتے رہے ہیں جبکہ سیکورٹی فورس کی جانب سے مظاہرین کو ہمیشہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کی بنا پر اب تک کئی بے گناہ عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں کدونا کے شہر زاریا میں بقیت اللہ امام بارگاہ پر وحشیانہ حملہ کر دیا تھا جس میں آیت اللہ شیخ زکزکی کے بیٹوں سمیت سیکڑوں افراد شہید و زخمی ہو گئے تھے اور آیت اللہ شیخ زکزکی کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا تھا۔