Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے لیے قابل فخر باتیں

امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی سمیت عالمی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی کو اپنا کارنامہ قرار دیا ہے۔

ریاست نویڈا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے دوران کیے گئے اقدامات  گنواتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے اور پیرس معاہدے سے علیحدگی اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی ان کا اہم ترین کارنامہ ہے۔
ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں اور تمام معاملات صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے کہ جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں ٹرمپ نے شمالی کوریا کو امریکہ کے لیے غیر معمولی اور ہنگامی خطرہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس