عالمی سطح پرمنشیات کی پیداوار میں اضافہ، تشویشناک ہے
Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
عالمی سطح پر کوکین اور افیون جیسی منشیات کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این او ڈی سی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ افیون کی پیداوار میں 2016 سے2017 کے دوران 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اب پیداوار سالانہ ساڑھے دس ہزار ٹن ہے اور مجموعی پیداوار میں سے 9 ہزار ٹن افغانستان میں بنتی ہے اور یہ ایسے میں ہے کہ افغانستان پر امریکہ کا قبضہ ہے۔
دنیا خاص طور سےافغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافے کے تعلق سے امریکہ اور نیٹو کی بے توجہی سے بھی اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ان کو دہشت گردوں اور تشدد پسندوں کی مالی حمایت جاری رکھنے میں کوئی عار نہیں ہے۔
بہرحال منشیات کی تجارت اور اس سے لاحق سیکورٹی و سماجی خطرات کو سنجیدہ لینا چاہئے اور دنیا میں اس کی فروخت کی روک تھام ہونی چاہیئے۔