امریکی صدر کی امیگریشن پالیسی کے خلاف مظاہرے
امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر مظاہرے کئے۔
امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف اٹلانٹا، واشنگٹن ڈی سی اور سنٹ لوئیس سمیت امریکہ کی کئی ریاستوں میں مظاہرے ہوئے جبکہ واشنگٹن میں 30 ہزار سے زائد افراد نے ا حتجاج میں شرکت کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ امریکا کی 50 ریاستوں نے ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا تھا، امیگریشن پالیسی اور 5 مسلم ملکوں پر سفری پابندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی تعداد 750 ہوگی۔
مظاہروں کا انعقاد کرنے والے آرگنائزر آئجن پوکا کہنا ہے کہ مظاہروں میں امیگریشن پالیسی کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی جس کا نعرہ ہوگا ”خاندان ایک ہے ایک ہی رہے گا“ ۔ اور جب تک ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی نہیں کی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔