Jul ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی یونی پولر ازم کی مخالفت کی جائے، برکس ممالک کا عہد

برکس کے رکن ملکوں کے اعلی عہدیداروں نے دنیا میں امریکی یونی پولر سسٹم کی مخالفت کی ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس کے رکن ملکوں کے سو سے زائد اعلی عہدیداروں اور تھنک ٹینک کے ارکان کی کانفرنس میں دنیا میں یونی پولرسسٹم اور امریکہ کے خود سرانہ اقدامات کی کھل کر مخالفت کی۔
کانفرنس کے شرکا نے دنیا میں کثیر القطبی نظام کے کردار کا بھی جائزہ لیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ کی خود سرانہ پالیسیاں دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں۔
کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دنیا میں کثیرالقطبی نظام کی حمایت کی جائے اور کثیر فریقی تجارتی نظام کو محفوظ اور مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے۔
اس سے پہلے برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے بھی امریکہ کی سرکردگی میں قائم یونی پولر نظام کی کھل کر مخالفت کی تھی۔
برازیل، روس، چین، ہندوستان اور جنوبی افریقہ برکس گروپ کے رکن ممالک ہیں۔

ٹیگس