صومالیہ کے دارالحکومت میں کار بم کا دھماکہ، 9 ہلاک و زخمی
Jul ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
صومالیہ کی وزارت داخلہ کی عمارت کے داخلی راستے پر ہونے والے دھماکے میں کم سے کم سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔
دارالحکومت موغادیشو میں پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ تھا جسے وزارت داخلہ کی عمارت کے دروازے کے سامنے پارک کیا گیا تھا۔ دھماکے میں نو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسی علاقے میں واقع پولیس کی ایک چیک پوسٹ کے قریب ایک اور دھماکے بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ دھماکوں کے بعد پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ الشباب نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دو ہزار گیارہ سے سرگرم اس دہشت گرد گروہ نے صومالیہ کے وسیع دیہی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔