Aug ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی نئی بیماری کا انکشاف

امریکی سینیٹراورگذشتہ صدارتی انتخابات کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری ہوگئی ہے اور وہ جھوٹ بول کر ووٹروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

امریکی کانگریس سے وابستہ نیوز ویب سائٹ ہیل نے خبردی ہے کہ سینیئر سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹ  بولنے کی بیماری ہوگئی ہے اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کو وہ جھوٹ بول کر دھوکہ دے رہے ہیں۔

برنی سینڈرز نے اتوار کی رات ریاست میشیگن میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سرمایہ دار افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے اوباما کیئر نام کی میڈیکل سہولیات اور مالیاتی قوانین کو منسوخ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جب ٹرمپ میشگین آئے تھے تو انہوں نے اس ریاست کے عوام اور اسی طرح دیگر ریاستوں کے شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سب کے لئے میڈیکل سہولیات فراہم کریں گے لیکن انہوں نے صرف جھوٹ بولا ہے۔ اس درمیان واشنگٹن پوسٹ نے اپنے جمعرات کے شمارے میں لکھا تھا کہ ٹرمپ نے گذشتہ پانچ سو اٹھاون روز میں چار ہزار دوسو انتیس بار جھوٹ بولا ہے یا جھوٹا دعوی کیا ہے۔

ٹیگس