روس کے خلاف نئی امریکی پابندیاں، برطانیہ کا خیر مقدم
برطانیہ نے روس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی وزارت ارجہ نے روس کے سابق جاسوس اسکریپال اور اس کی بیٹی سالزبری کو زہر دینے کے معاملے میں روس کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے وہ جلد ہی ماسکو کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے جا رہی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی نئی پابندیاں بائیس اگست سے نافذ ہوجائیں گی۔
روس کےسابق جاسوس سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی کو گذشتہ چودہ مارچ کو زہر دے دیا گیا تھا۔ اس واقعےکے بارے میں لندن کا دعوی ہے کہ زہر روسی حکومت نے دلوایا تھا لیکن ماسکو نے اس واقعے میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حقیقت تک پہنچنے کے لئے برطانوی حکومت کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔
روسی حکومت کی جانب سے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کے باوجود برطانوی حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میں ماسکو کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک ہر بہانے اور ہر حادثے کی آڑ میں روس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔