Aug ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکی بجٹ خسارے میں اضافہ

ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں امریکا کا بجٹ خسارہ بڑھ گیا ہے

امریکی کانگرس کے بجٹ کے دفتر نے رپورٹ دی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں بجٹ کا خسارہ بڑھ گیا ہے ۔ہل انفارمیشن سینٹر کے مطابق امریکی کانگرس کے بجٹ آفس نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے مالی سال کے ابتدائی دس مہینے میں فیڈرل بجٹ کے خسارے میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارے میں اضافہ ٹیکسوں میں کمی اور اخراجات بڑھانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہے ۔امریکی کانگر س کے بجٹ آفس کی رپورٹ کے مطابق پہلی اکتوبر دو ہزار سترہ سے رواں سال کے جولائی مہینے تک اخراجات آمدنی سے بڑھ گئے جس کے نتیجے میں بجٹ کا خسارہ چھے سو بیاسی ارب ڈالر ہوگیا جو دو ہزار سترہ کے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک سو سولہ ارب ڈالر زیادہ ہے ۔امریکی کانگرس کے بجٹ آفس نے اندازہ لگایا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے اختتام تک بجٹ کا خسارہ سات سو ترانوے ارب ڈالر اور دو ہزار انیس میں ایک ٹریلین ڈالر ہوجائےگا۔یاد رہے کہ جب امریکی کانگرس نے صدر ٹرمپ کے بجٹ بل کو پاس کیا تھا، تو اسی وقت بہت سے ماہرین نے کہا تھا کہ یہ بجٹ کمپنیوں اور دولتمندوں کے فائدے میں ہے ۔

ٹیگس