Aug ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکی اداروں نے آگ پر قابو پانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے عہدیداروں نے ریاست میں لگنے والی وسیع آگ پر قابو پانے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

امریکہ میں محکمہ جاتی ہماہنگی کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ ملک بھر سے تیس ہزار فائرفائٹرز جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک سو چالیس امداری کارکن کیلی فورنیا میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
 مذکورہ امریکی ادارے کے مطابق آگ کے نتیجے میں کیلی فورنیا اور امریکہ کے دیگر علاقوں میں چھے سو اڑتالیس ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوے جنگلات اور باغات جل کر راکھ ہوگئے ہیں
اس رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے علاوہ واشنگٹن ، نیو میکسیکو میں بھی آتش زدگی کے واقعات پیش آئے ہیں تاہم کیلی فورنیا کو انتہائی بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔
امریکہ بھر میں آتش زدگی کے واقعات  سو سے تجاوز کرگئے ہیں اور مزید چھے مقامات پر وسیع پیمانے پر آگ کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

ٹیگس