Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • گرین لینڈ کے سلسلے میں ٹرمپ کے سامنے ڈٹ جائیں اور ان کے مُنہ پر گھونسا مار دیں: یورپی ممالک سے کیلی فورنیا کے گورنر کی اپیل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین لینڈ کے سلسلے میں صدر ٹرمپ کے مقابل متحد ہوجائیں اور ٹرمپ کے مُنہ پر گھونسا ماردیں۔

سحرنیوز/دنیا: نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کمزور بتایا اور کہا کہ یورپی یونین امریکی صدر کے سامنے زیادہ شدید رد عمل کا مظاہرہ کرے۔ گيون نیوسم کا کہنا تھا کہ انہیں (ٹرمپ کو) کمزوریوں سے غلط فائدہ اٹھانے میں مہارت حاصل ہے لیکن جب ان کے مُنہ پر گھونسا لگ جاتا ہے تو پسپائی اختیار کرلیتے ہیں۔

ریاست کیلی فورنیا کے گورنر نے کہا کہ "بہت ہوچکا، اب ان کو(ٹرمپ کو) سمجھانے بجھانے کی کوشش نہ کریں، آگ پر آگ سے قابو پائیں۔"

گیون نیوسم نے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی ٹرمپ کی کوشش کو "پاگل پن" قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر اس پر فوجی طریقے سے قبضہ کرنے کی کوکشش نہیں کریں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ گرین لینڈ کی حمایت کرنے والے 8 یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی کے بعد یورپی یونین میں جوابی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

 

ٹیگس