Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکا کا فوجی بجٹ، ایران کے خلاف بیہودہ الزامات

امریکی صدر نے سال دوہزار انیس کے فوجی بجٹ کے بار ے کانگریس کے ذریعےمنظور کئے گئے بل پر دستخط کردئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پیر اور منگل کی درمیانی رات قومی دفاع کے اختیارات کے قانون این ڈی اے اے کے حتمی مسودے پر دستخط کر دئے ہیں۔ اس بل میں دوہزار انیس کے امریکی فوجی بجٹ اور اس کی تفصیلات و پالیسیوں کو صراحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے دستخط کے بعد اب یہ بل قانون میں تبدیل ہوگیا ہے۔

دوہزار انیس کے امریکی فوجی بجٹ کی رقم سات سو سولہ ارب ڈالر ہے۔ امریکا کے فوجی بجٹ کے مسودے میں ایک سو سے زائد نکات ایسے ہیں جو ایران سے مربوط ہیں اور یہ سارے نکات ایران کے خلاف امریکا کے بے بنیاد دعوؤں کے تحت تیار کئے گئے ہیں۔ اس قانون کے مسودے میں ایران کے خلاف امریکا کے ان الزامات کی ایک بار پھر تکرار کی گئی ہے کہ تہران دہشت گردوں کی حمایت اور علاقے میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔

یہ دعوے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں امریکا اور اس کے عرب اور مغربی اتحادی عراق اور شام میں دہشت گردوں کی ہرطرح کی سے مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کرکے ان ملکوں کے عوام کے قتل عام میں برابر کے شریک رہے ہیں۔

ٹیگس