ایران و روسی پارلیمانی رہنماؤں کا باہمی تعاون بڑھانے پر زور
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی اور روسی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی و دفاعی کمیٹیوں کے سربراہوں نے جامع اسٹریٹیجک معاہدے کے تحت باہمی تعاون میں زیادہ سے زیادہ توسیع کی تاکید کی
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی وخارجہ پالیسی ابراہیم عزیزی کے دورہ ماسکو میں روسی کے پارلیمانی عہدیداروں سے ان کی ملاقات میں ایران اور روس کے جامع اسٹیریٹیجک معاہدے کی اہمیت اور اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان سبھی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ توسیع پر زور دیا گیا
اس ملاقات میں ایران روس پارلیمانی دوستی گروہ کے رکن فرشاد ابراہیم پور نورآبادی اور ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلال آبادی بھی موجود تھے۔
ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اس نشست میں کہا کہ ایران اور روس کے روابط طویل برسوں سے فروغ پذیرہیں اور ہم ایک دوسرے کے فطری اسٹریٹیجک حلیف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور روس کے روابط بہت مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہمارے درمیان اچھی ہمسائگی پائی جاتی ہے، ہم دونوں ہی کیسپین سی کے اہم ساحلی ممالک ہیں اور ہمیں درپیش خطرات بھی مشترک ہیں اور ان خصوصیات نے ہمارے درمیان علافائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون میں فروغ کے لئے حالات سازگار بنادیئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایران اور روس دونوں کے خلاف مغرب کی یک جانبہ پابندیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہمارے ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یک جانبہ پابندیوں سمیت مغرب کے دشمنانہ اقدامات نے ہمارے باہمی روابط اور تعاوں میں توسیع کی اہمیت پہلے سے بڑھا دی ہے۔