Aug ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی شہریوں نے سائیلینٹ سام کا مجسمہ منہدم کردیا

نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے امریکی شہریوں نے سائیلینٹ سام کے مجسمے کو منہدم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق نسل پرستی اور سفید فاموں کی سیا فاموں پر برتری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں لوگ شمالی کیرولائینا کی یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور انہوں نے سائیلینٹ سام  کے مجسمے کو مہندم کردیا۔ سام سائیلنٹ سام کا مجسمہ متحدہ امریکی فوج کے سپاہیوں کی یادگار کے طور پر نصب کیا گیا تھا۔
 اس واقعے کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئی ہیں جن میں مظاہرین کو سائلینٹ سام کے مجسمے کو مہندم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
 بعدازان امریکی پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے سائیلینٹ سام کے مجسمے کے گرد حصار لگا کر پہرہ بٹھا دیا ہے۔
 اس سے پہلے متحدہ امریکہ کے سپاہیوں کے یادگاری مجسمے کی تنصیب کے خلاف ایک طالبعلم نے خون کی علامت کے طور پر اس پر لال رنگ پھینک دیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ مذکورہ طالبعلم کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا جس کے خلاف پیر کی شب مظاہرے کیے گئے ہیں۔

ٹیگس