Aug ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • عمران خان کی حکومت سے بھی امریکا کا ڈو مورکا مطالبہ

امریکہ نےعمران خان کی ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک سے متعلق امور کی سربراہ ایلس ویلز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام لانے میں پاکستان اہم اور کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، اس لیے ایک بار پھر پاکستان پر طالبان کے خلاف مزید اقدامات کرنے یا پھر طالبان کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے پر زور دیا ہیں۔

ایلس ویلز نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی ہندوستان اور افغانستان سے پُر امن تعلقات کی خواہش کا خیر مقدم کرتا ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے امریکا پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی خارجہ پالیسی سے متعلق کہا تھا کہ اُن کی حکومت ہندوستان اور افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات استوار رکھے گی۔

 

ٹیگس