Aug ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کی شکایت کی سماعت

ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں پیر کے روز امریکہ کے خلاف ایران کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کی پہلی سماعت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے خلاف ایران کی شکایت کا جائزہ لینے کے بعد اس بین الاقوامی عدالت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا یہ قانونی ادارہ آئندہ ایک ماہ میں اپنا فیصلہ سنا دے گا۔امریکہ کی جانب سے اب تک ایران کی شکایت پر کوئی جواب داخل نہیں دیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر امریکی وکلا کی جانب سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اختلاف کے سلسلے میں ہیگ کی عدالت کوئی فیصلہ سنانے کی اہلیت نہیں رکھتی اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے سولہ جولائی کو اعلان کیا تھا کہ تہران نے سفارتی امور، مفاہمت اوراقتصادی تعلقات کے بارے میں ایران اور امریکہ کے سن انّیس سو پچپن کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے تعلق سے واشنگٹن کے خلاف شکایت کی ہے -

ٹیگس