Sep ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے والے کی زہر افشانی

ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف دنیا بھرمیں مسلمانوں کے احتجاج  کے بعد ہر چند کہ ان مقابلوں کو نہ کرانے کا اعلان کیا گیا، لیکن اس کے باوجود گیرٹ ویلڈر کا ٹوئیٹر پر نیا پیغام سامنے آیا ہے جس میں اسلام مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرٹ ویلڈر نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

واصح رہے کہ گذشتہ روز ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے باعث دنیا بھرمیں مسلمان احتجاج کررہے ہیں۔

 

ٹیگس