Sep ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • دنیا کوغذائی قلت کا سامنا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ موسمیاتی شدت کے باعث دنیا بھر میں غذائی قلت بڑھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے اہم اداروں کی سالانہ رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ تنازعات اور موسمیاتی شدت کے باعث دنیا بھر میں مسلسل 3 سال سے غذائی قلت بڑھ ر ہی ہے جس کے باعث 2030 تک دنیا کو خوراک کی کمی سے نجات دلانے کی کوششیں بھی شدید خطرے سے دوچار ہو رہی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق 2017 میں خوراک سے محرومی کا شکار افراد کی تعداد بڑھ کر82 کروڑ 10 لاکھ ہو گئی جو 2016 میں 80 کروڑ 40 لاکھ تھی ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کئی حکومتیں بھوک پر قابو پانے اور خوراک کی کمی دور کرنے میں کامیاب بھی رہی ہیں تاہم اس کے باوجود اس ضمن میں مزید فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔

ٹیگس