ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں، جان کیری
Sep ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ان خیال میں ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں۔
جان کیری نے کہا کہ ٹرمپ میں امریکہ کے بدترین صدر ہونے کی تمام علامات پائی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ، امریکہ کو بہتر اور پرامن ملک میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت میں مختلف شعبوں خاص طور سے تارکین وطن، ماحولیات اور انسانی حقوق کے بارے میں امریکی پالیسیوں میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔