امریکہ،شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے
Sep ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
شام میں دہشتگردوں کی امریکی حمایت کرنے سے متعلق دنیا کے کئی ملکوں کی جانب سے بیانات اور ثبوت سامنے آنے کے بعد اب خود امریکہ میں بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکی حکومت شام میں دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے۔
النشرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ خاتون تلسی گیبرڈ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔
امریکی کانگریس کی نمائندہ خاتون نے ادلب کے واقعات کے سلسلے میں امریکی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ در حقیقت شام میں القاعدہ اور اس کی ذیلی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کررہا ہے۔ انہون نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت شام میں اس وقت 20 ہزار سے 40 ہزارتک دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے۔