Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • فلسطینی ریاست کی حمایت میں عالمی ممالک متحد، صیہونی حکومت اور امریکہ برہم

دنیا کے مختلف ممالک کے حکام ، پیر کو اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کے لئے اکٹھا ہوئے جس پر صیہونی حکومت اور امریکی حکام نے سخت احتجاج کیا

سحرنیوز/دنیا: امریکہ اور صیہونی حکومت نے پیر کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور صیہونی حکومت کے مستقل مندوب نے اعلان کیا کہ تل ابیب ، وزیراعظم کی واپسی کے بعد جائزہ لےگا کہ اس کا جواب کس طرح دینا ہے -
اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے حصول کے لئے سلامتی کونسل کی موافقت ضروری ہے جس میں امریکہ کو ویٹو کا حق حاصل ہے- 
صیہونی حکام نے انتباہ دیا ہے کہ وہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو ضم کرنے یا فرانس کے خلاف اقدامات جیسے آپشن کا جائزہ لیں گے- 
ماہرین کا خیال ہے کہ کسی طرح کا انضمام بعض عرب ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کو خطرے میں ڈال سکتا ہے-
دنیا کے بڑے رہنماؤں اور اعلی حکام نے پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کی حمایت کی ہے-
فرانس، لکسمبرگ، مالٹا، بیلجیئم اور موناکو سمیت کئی یورپی ممالک بھی جنرل اسمبلی کےتین چوتھائی سے زائد اراکین میں شامل ہوگئے جو پہلے ہی فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں۔

 

ٹیگس