امریکہ، سعودی عرب کا دوست یا دوست نما دشمن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت امریکی فوج کی حمایت کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں چل سکتی ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست میسی سپی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کی حفاظت کرتا ہے اور میں نے سعودی فرمانروا سے ملاقات میں واضح کر دیا تھا کہ امریکا کی مدد کے بغیر وہ دو یا تین ہفتے سے زیادہ اپنی حکمرانی قائم نہیں رکھ سکتے۔
سعودی عرب کے قریبی اتحادی سمجھے جانے والے امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شاہ سلمان سے اپنی ملاقات میں مطالبہ کیا کہ امریکی فوج کو سعودی حکومت کی حفاظت کرنے کا معاوضہ دیا جانا چاہیے اور معاوضے کے بغیر خدمات زیادہ عرصے تک حاصل نہیں کی جا سکتی ہیں۔
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان یوں تو مصالحانہ تعلق قائم ہے اور کئی امور پر دونوں اتحادی بھی ہیں لیکن ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آل سعود کو سمجھ لینا چاہئیے کہ امریکہ سعودی عرب کا دوست نہیں بلکہ دوستی کے دائرے میں وہ سعودی عرب کو نقصان پہنچا رہا ہے۔