سعودی عرب کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ
Oct ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
عالمی امدادی ادارے آکسفام نے امریکہ اور یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے پیش نظر سعودی عرب کو اسلحے کی سپلائی فوری طور پر بند کردیں۔
آکسفام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ہر تین گھنٹے میں ایک عام شہری مارا جارہا ہے اور بہت سے لوگ بھوک اور بیماریوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک جنگ یمن میں عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے، سعودی عرب کو اسلحے کی سپلائی بند کردی جائے۔آکسفام پندرہ خیراتی اداروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو دنیا کے اٹھانوے ملکوں میں غربت، بھوک اور بمیاریوں کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔