Nov ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران پرامریکی پابندیاں این پی ٹی کے لئے خطرہ: روس

روس نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیاں این پی ٹی کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

روس کی خبررساں ایجنسی طاس نے اپنی ویب سائٹ پر وزارت خارجہ کے ایک بیان کو پوسٹ کیا ہے جس میں وزارت خارجہ نے امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کے دور میں ایران سے ہٹائی گئی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنے کے امریکہ کے فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے (این پی ٹی) کے لئے زبردست جھٹکا قرار دیا ہے ۔

روس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ پابندیوں سے امریکہ کا مقصد مشترکہ وسیع کارروائی منصوبہ(جےسی پی اواے) میں شامل ارکان کے اس معاہدے کو بچانے کی کوششوں کو کمزور کرنا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کو اپنے اس عمل سے نقصان پہنچا رہا ہے ۔

 

ٹیگس