Nov ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر سوئیزرلینڈ کی مخالفت

سوئیس کنفڈریشن کے چیئرمین نے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔۔

ایلین بیرسیٹ نے منگل کے روز ایک کانفرنس میں غیر ملکی نامہ نگاروں سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی سے آئندہ کی راہیں مزید سخت ہو جائیں گی، ایٹمی معاہدے پر برن کی حمایت پر تاکید کی۔انھوں نے رواں سال کے اوائل میں آئی اے ای اے کے اجلاس میں اپنی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئس کنفڈریشن کا پیغام یہ ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کر رہا ہے۔ انھوں نے ایٹمی معاہدے کو کارآمد بتاتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر تمام فریقوں کی جانب سے مکمل طور پر عمل کئے جانے کی ضرورت ہے۔بلومبرگ نیوز ایجنسی نے بھی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی  طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بیشتر ممالک ایران سے اعلانیہ طور پر تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں کر رہے ہیں یا پھر وہ بھی امریکہ سے چھوٹ لینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے آٹھ ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی چھوٹ دے رکھی ہے۔

ٹیگس