ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پسپائی کا سلسلہ جاری
امریکہ نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے چابہار بندرگاہ کی توسیع کے منصوبے کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں سے استثنی دے دیا ہے.
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کل کہا کہ چابہار بندرگاہ کو نئی پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جس میں چابہار سے افغانستان تک ریلوے لائن کی تعمیر، ایران سے تیل مصنوعات اور پھلوں کی درآمدات اور اسی طرح عراق کے لئے ایرانی تیل و گیس بھی شامل ہیں.
یاد رہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران، ہندوستان اور افغانستان کے سربراہوں کی جانب سے جون 2016 میں چابہار کی بین الاقوامی بندرگاہ کی توسیع کا معاہدہ طے پایا.اقوام متحدہ میں امریکہ کی خاتون مندوب نکی ہیلی نے کچھ عرصے پہلے ہندوستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا تھا کہ امریکہ، چابہار منصوبے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گا.
امریکہ ایسے وقت چابہار بندرگاہ کو استثنی دے رہا ہے جب ایران مخالف نئی پابندیوں کی ناکامی کو دیکھ کر اس نے ہندوستان سمیت 8 ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی چھوٹ دے دی.