امریکی انتخابات میں55مسلم امیدوار کامیاب
Nov ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر مڈٹرم انتخابات میں 55 مسلم امریکن امیدوارکامیاب ہوگئے ہیں ۔
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے تقریباً سبھی نتائج آچکے ہیں ،جس میں ڈیموکریٹ پارٹی کو شاندار کامیابی ملی ہے۔ اس کامیابی سے اب رپبلکن پارٹی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریشانی بڑھنے والی ہے۔
امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر وسط مدتی انتخابات میں 55 مسلم امریکن امیدوارکامیاب ہوئے ہیں ۔ ان میں سے 11کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ۔
منگل کو ہونے والے مڈٹرم الیکشن سے پہلے لوکل کونسلز،پینلز اور بورڈ میں صرف ایک مسلم خاتون عزیزاکبری رکن بن سکی تھیں جوالمائدہ کاؤنٹی واٹر ڈسٹرک بورڈ کی ڈائریکٹر تھیں۔