Nov ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • فرانس میں مظاہرے ایک ہلاک 227 زخمی

فرانس میں ہونے والے مظاہروں میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 227 زخمی ہو گئی ہے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ہفتہ کو ہونے والے مہنگائی مخالف ملک گیر مظاہروں میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 227 ہو گئی ہے، ان مظاہروں کے دوران 117 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اس سے پہلے فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوفے کیسٹنر نے کہا کہ فرانس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر ہفتہ کو ہوئے ملک بھر میں مظاہروں میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ 106 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق فرانس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد لوگوں کا غصہ احتجاج و مظاہرہ کی صورت میں پھوٹ پڑا۔ فرانس میں اس سال ڈیزل کی قیمتوں میں 23 فیصد اور پٹرول کی قیمتوں میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

ٹیگس