Nov ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستر سے تجاوز کرگئی ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے حادثے میں چھے سو اکتیس افراد لاپتہ ہیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی دو نومبر سے شروع ہوئی ہے اور تیزہواؤں کی وجہ سے وہ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ اس بھیانک اور خوفناک آتشزدگی میں اب تک بارہ ہزار مکانات اور تجارتی مراکز جل کر راکھ ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ بتیس ہزار ہیکٹر جنگلات تباہ ہوگئے ہیں۔

ٹیگس