Nov ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • بن سلمان کے خلاف ارجنٹائن کی سڑکوں پر مارچ

سعودی ولی عہد کے غیر ملکی دوروں کے خلاف میزبان ملکوں میں عوامی مظاہرے جاری ہیں اور ہزاروں لوگوں نے ارجنٹائن کی سڑکوں پر مارچ کر کے بن سلمان کے دورے کی مذمت کی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ہزاروں افراد ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئریس کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں بن سلمان کی شرکت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بن سلمان کے دورہ ارجنٹائن کی مخالفت کرتے ہوئے سعودی سفارت خانے کے باہر اجتماع کیا اور یمنی شہریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن میں گروپ بیس کے خلاف نعرے درج تھے اور اس گروپ پر دنیا بھر کے قدرتی وسائل سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
جی ٹوئنٹی کا سربراہی اجلاس جمعے کے روز ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والا ہے جس کی سیکورٹی کے لیے بائیس ہزار پولیس اہلکاروں کو تعنیات کیا گیا ہے۔

ٹیگس