Dec ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں جاری سیاسی بحران

سری لنکا کی ایک عدالت نےوزیراعظم مہنداراجاپاکسےکےبطوروزیراعظم اختیارات معطل کردیئےہیں۔

خبرایجنسی کےمطابق عدالت نے وزیراعظم راجا پاکسے کو وزیراعظم کےاختیارات استعمال کرنے سےروک دیا ہے،اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ کو بھی قانونی حیثیت کے ساتھ کام کرنےسےروک دیااور کہا کہ جب تک ان کی حکومت کو قانونی حیثیت نہ مل جائے وہ اور ان کی کابینہ کام نہیں کرسکتی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقرری متنازع ہے ، راجاپاکسے ملکی سربراہ رہے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انھیں ایک ماہ قبل اکثریت کے حامل وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو معطل کرکے ملک کے صدر نے وزیراعظم بنایا تھا جس کےبعد سے سری لنکامیں سیاسی بحران جاری ہے۔

ٹیگس