Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں شدید سردی کے باعث شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 10 ہوگئی

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق علاقے میں شدید سردی کے باعث شہید ہونے والے معصوم بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 10 ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں جنگ و محاصرے کے نتائج اور انسانی بحران جاری رہنے کے دوران غزہ کی وزارت صحت نے شدید سردی کے دوران معصوم بچوں کی اموات میں اضافے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ صورت حال جنگ بندی معاہدے پر غاصب اسرائیلی حکومت کے عمل نہ کرنے کی بنا پر پیدا ہوئی ہے۔ 

 

 رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ موسم سرما شروع ہونے کے بعد سے اب تک شدید سردی کے باعث شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ تین مہینے کا ایک بچہ شہدائے الاقصیٰ اسپتال میں شدید ٹھنڈ کے نتیجے میں موت کی آغوش میں چلا گیا جس کے بعد موسم سرما کے آغاز سے اب تک چھوٹے چھوٹے 10 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں گھروں اور بنیادی تنصیبات کی وسیع تباہی کی وجہ سے بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی انتہائی سخت حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور ان میں سے لاکھوں فلسطینی ایسے خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن میں ضروری اور سردی اور بارش وغیرہ سے بچنے کے لئے کم ترین وسائل بھی دستیاب نہیں ہیں۔

 

ٹیگس