غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے میں ایران نے ریکارڈ قائم کر دیا
Dec ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے علمی اور ثقافتی ادارے یونسکو نے کہا کہ غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے میں ایران نے اہم ریکارڈ قائم کر دیا۔
یونسکو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ دو ہزار گیارہ سے دو ہزار سولہ تک ایرانی یونیورسٹیوں میں لئے گئے غیر ملکی طلبا کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے-
دو ہزار سولہ اور دو ہزار سترہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں ایرانی یونیورسٹیوں میں چودہ ہزار تین سو چھپن غیر ملکی طلبا کو داخلے دیئے گئے-
ایران کے اعلی تعلیم کے نائـب وزیر حسین سالار آملی نے رواں تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر کہا تھا کہ اس وقت ایرانی یونیورسٹیوں میں پچپن ہزار غیر ملکی طلبا زیر تعلیم ہیں-