شام کے اتحادی امریکی فوجیوں کے انخلا سے ناخوش، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران، روس اور شام سمیت بہت سے ممالک شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے خوش نہیں ہیں اس لئے کہ اب وہ واشنگٹن کی مدد کے بغیر تنہا ہی داعش دہشت گرد گروہ سے جنگ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مسئلہ کوئی عجیب بات نہیں تھی اس لئے کہ وہ چھے ماہ قبل ہی یہ اقدام کرنے والے تھے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایسی حالت میں مشرق وسطی میں پولیس مین کا کردار ادا نہیں کر سکتا کہ اسے کچھ بھی نہ ملے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے اعلان پر ایسی حالت میں ایران، روس اور شام سمیت مختلف مختلف ملکوں کی ناخوشی کا دعوی کیا ہے کہ یہ تینوں ہی ممالک شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو ہمیشہ غیر قانونی قرار دیتے رہے ہیں۔