دہشت گردی کا خدشہ، جرمنی کے تمام ہوائی اڈوں پر چوکسی
Dec ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر جرمنی کے ہوائی اڈوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق جرمنی کے اشتوت گارت ایئر پورٹ پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی خفیہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ملک کے تمام چودہ ہوائی اڈوں کے حوالے سے سیکورٹی وارننگ موصول ہوئی ہے جس کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ، ان چار افراد کو تلاش کر رہی ہے جو کرسمس کی چھٹیوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
یورپی ممالک کو جو اب تک مشرق وسطی اور خاص طور سے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی بے دریغ حمایت کرتے رہے ہیں، داعش کے یورپی عناصر کی واپسی اور دہشت گردانہ حملوں کے خدشات کا سامنا ہے۔