Sep ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • سائیبر حملے کے بعد برسلز، برلن اور لندن کے ہوائی اڈوں  پر پروازیں مختل

کئی یورپی ممالک میں ہوائی اڈوں کے نظام پر سائبر حملے نے پروازوں کے عمل کو بڑی مشکلات سے روبرو کر دیا۔

سحرنیوز/دنیا:سائیبر حملے کے بعد برسلز، برلن اور لندن کے ہوائی اڈوں پر لمبی قطاروں کی اطلاعات ہیں۔

متعدد یورپی ہوائی اڈوں پر مسافروں کے چیک اِن اور بورڈنگ سسٹم کو سپورٹ کرنے والی آئی ٹی سروسز کمپنی پر سائبر اٹیک نے فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر خلل ڈالا۔

سائبر حملے سے ایئرپورٹس پر موجود آٹومیٹک سستمز مشکلات کا شکار ہو گئے اور ٹرمینلز کا عملہ مینیوئل طریقہ اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق برسلز ہوائی اڈے پر، خلل کی وجہ سے کم از کم نو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور پندرہ سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

برلن میں بھی ہوائی اڈے کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آٹومیٹک سسٹمز کومکمل طور پر بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے بھی اس قسم کی مشکلات پیدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ مجرموں کی شناخت اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

ابھی تک سائیبر حملے سورس کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

ٹیگس