Dec ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات

دنیا کے مختلف ملکوں میں کرسمس کی دعائیہ تقریبات شروع ہوگئی ہیں-

دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے۔ مسیحی آبادیوں میں بھرپور گہما گہمی، آج میل ملاپ اور تحائف کا تبادلہ ہوگا جبکہ گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا انعقاد ہوا۔ کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی، اس موقع پر پوپ فرانسس نے رسومات ادا کرائیں۔

سینٹ پیٹرزبیسیلیکامیں پوپ نے لوگوں کو دکھ درد اور خوشیاں بانٹنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مادیت چھوڑیں، غریب پرور بنیں۔

حضرت عیسیٰ(ع) کے جائے ولادت بیت الحم میں بھی دعائیہ اجتماع منعقد ہوا۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے چرچ میں بھی کرسمس کی دعائیہ تقریب ہوئی اور ملک میں امن و امان قائم ہونے اور دہشت گردوں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

فرانس میں اس سال کرسمس پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

حضرت عیسی علیہ السلام دو ہزار انیس سال قبل آج ہی کی تاریخ میں مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت لحم میں پیدا ہوئے تھے- اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹیلی ویژن کا ادارہ پوری دنیا کے عیسائیوں بالخصوص ایران کے عیسائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس