Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • سعودی لڑکی رہف کی کینیڈا میں پناہندگی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ سعودی لڑکی رہف القنون کو کینیڈا میں پناہ دے دی گئی۔

انھوں نے کہا ہے کہ کینیڈا کی حکومت نے سعودی عرب کے ایک عہدیدار کی اٹھارہ سالہ بیٹی کو کینیڈا میں پناہ دیئے جانے سے متعلق اقوام متحدہ کی درخواست قبول کرتے ہوئے پناہ دے دی ہے۔
رہف نے گذشتہ ہفتے اپنے گھر سے فرار اور تھائی لینڈ پہنچ کر کہا تھا کہ وہ آل سعود عناصر سے جان کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے کویت سے فرار ہوئی ہے اور پناہ لینا چاہتی ہے۔ جس کے بعد اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیناں نے اس لڑکی کی حمایت کا اعلان کیا۔
رہف نے ایسی حالت میں پناہ کی درخواست کی تھی کہ سعودی عرب میں آل سعود مخالفین کی ایک بڑی تعداد جیلوں میں قید ہے جنھیں شدید ایذاؤں کا سامنا ہے۔
سعودی حکام کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک اہم واقعہ، مخالف صحافی جمال خاشقجی کا بے دردی کے ساتھ کیا جانے والا قتل ہے۔

ٹیگس