Jan ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • جرمنی کو ایران کے خصوصی مالیاتی نظام پر جلد عملدرآمد کی امید

جرمنی کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے لئے یورپ کا خصوصی مالیاتی نظام آئندہ چند ہفتوں میں کام شروع کردے گا۔

روزنامہ اشپیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کا کہنا تھا کہ یورپ تیزی کے ساتھ ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین کے خصوصی نظام ایس پی وی پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس پی وی نظام کو آئندہ چند ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی اور یہ فعال کردیا جائے گا۔

جرمن وزیر خارجہ نے امریکی پالیسیوں پر یورپی ردعمل کے بارے میں کہا کہ یک قطبی نظام کے مقابلے کے لیے امریکہ کے مدمقابل یورپی محاذ کو تقویت دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے کئی ماہ پہلے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے  کے بارے میں امریکی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے خصوصی مالیاتی نظام کے قیام کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ابھی تک ایران سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

 

ٹیگس