Nov ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی دشمن کی جارحیت کا دنداں شکن جواب دینے کی منصوبہ بندی کرلی گئی: ایرانی مسلح افواج کے چیف

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی پالیسی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے پر استوار ہے اور صیہونی دشمن کی جارحیت کا دنداں شکن جواب مناسب وقت پر دیئے جانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے اعلی کمانڈروں سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کو حالیہ جارحیت کا نشانہ بنانے میں صیہوی دشمن نے ایران کی ریڈ لائنوں کو عبور کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن صیہونیوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران کی مسلح افواج اپنی ارضی سالمیت کے دفاع میں عجلت پسندی اور لیت و لعل سے ہٹ کر مناسب وقت پر منھ توڑ جواب دے کر دشمن کو پشیمان کر دیں گی۔

جنرل محمد باقری نے وعدہ صادق ایک اور دو نامی، کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں میں نوعیت اور ٹیکٹک پر خصوصی توجہ دی گئی اور صیہونی دشمن اپنی تمام تر جارحیت و کوشش کے باوجود غزہ اور لبنان میں کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم نے جنگ غزہ کا مقصد حماس کو تباہ اور قیدیوں کو آزاد کرانا اعلان کیا مگر وہ ناکام رہے اور صرف رہائشی مکانات و بنیادی تنصیبات کی تباہی اور عام شہریوں کے قتل عام کے سوا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

ٹیگس