ایران اور یورپی یونین کا سائنٹفک تعاون جاری رکھنے پر زور
Jan ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سائنٹفک تعاون کے فروغ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
بریسلز میں ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی منصورغلامی نے اپنے یورپی ہم منصب کارلوس موڈاس کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا۔ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اس ملاقات میں عالمی سطح پر ایران کی سائنٹفک پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران اور بریسلز کے درمیان سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
منصورغلامی نے کہا کہ ایران ریسرچ اور ٹریننگ کے حوالے سے یورپی یونین کے پروگرام سے آگاہ ہے اور اس میں مشارکت پر زور دیتا ہے۔
یورپی یونین کے تحقیق اور ٹیکنالوجی کمشنرکارلوس موڈاس نے اس موقع پر کہا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے۔