امریکا کی ایران مخالف پولینڈ کانفرنس
Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
مغربی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کی مجوزہ ایران مخالف پولینڈ کانفرنس پر دنیا کے ملکوں نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایران مخالف وارسا کانفرنس کا اعلان کر کے یورپی یونین میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب یورپی یونین نے اس کانفرنس میں شرکت کے تعلق سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے جس کے پیش نظر کانفرنس کی ناکامی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی یورپ کے ایک ملک میں ایران مخالف کانفرنس کا اعلان کر کے یورپی یونین کی عالمی حیثیت مجروح کرنے اور اس یونین میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو نے تیرہ اور چودہ فروری کو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایران مخالف کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔