Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • آخن معاہدے پر دستخط کے موقع پر جرمنی میں مظاہرے

جرمنی اور فرانس کے درمیان دوستی معاہدے پر دستخط کے موقع پر سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

خـبروں کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانس کے صدر امانوئل میکرون، جس وقت مغربی جرمنی کے آخن میں دوستی معاہدے پر دستخط کر رہے تھے شہر کی سڑکیں سماجی ناانصافیوں کے خلاف نعروں سے گونج رہی تھیں۔
شدید حفاظتی انتظامات کے درمیان ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ مرکل اور میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
آخن معاہدے کا مقصد، فرانس اور جرمنی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا، دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور دونوں ملکوں کی مشترکہ سیکورٹی اور دفاعی کونسل کا قیام عمل میں لانا ہے۔

ٹیگس