روس اور چین نے کی وینزویلا کے صدر کی حمایت
Jan ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
روس اور چین نے وینزویلا کے صدر کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
امریکی مداخلت کی وجہ سے وینزویلا میں پیدا ہونے والے عارضی بحران کے بعد روس، ترکی اور چین نے صدر نکولس میڈورو کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
روسی صدر پوتین نے صدر میڈورو سے ٹیلیفون پر بات کی اور وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے خلاف صدر میڈورو کو روس کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
قبل ازیں صدر میڈورو نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں موجود امریکا کے تمام سفارتی عملے کو 72 گھنٹے کے اندر وینزویلا چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جوائن وائیڈو نے امریکی مداخلت اور حمایت کے بعد خود کو عبوری صدر قرار دیا ہے تاہم وینزویلا کے وزیر دفاع نے صدر میڈورو کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے قانونی اور آئینی صدر میڈورو ہی ہیں۔